واڈا نے قطر کی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کو معطل کر دیا

منگل 15 نومبر 2016 19:32

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے ناقص معیار کی بناء پر قطر کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو معطل کر دیا۔ قطر رواں سال اب تک معطلی کا سامنا کرنے والی ساتویں لیبارٹری ہے۔

(جاری ہے)

واڈا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق قطر کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پر پابندی کا اطلاق 7 نومبر سے ہو چکا ہے اور معطلی ختم ہونے تک لیبارٹری کسی بھی ایتھیلٹس کے ٹیسٹ نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ قطر لیبارٹری کو اپنی ایکریڈیشن بحال کرنے کیلئے ٹیسٹنگ معیار کو بہتر بنانا ہو گا تاکہ ایتھلیٹس اس پر مکمل اعتماد کر سکیں اور کسی کی حق تلفی بھی نہ ہو۔ لیبارٹری 21 دنوں کے اندر واڈا کے فیصلے کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کرنے کا حق رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :