ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات، مسلم لیگ (ن) نے 19 میں سے 11 جیت لیں

منگل 15 نومبر 2016 19:43

اٹک15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ضلع کونسل کی مخصوص 19نشستوں کے انتخابات میںکانٹے دارمقابلہ مسلم لیگ (ن) کی بر تری۔ مسلم لیگ (ن) نے 19میں سی11نشستیں جیت لیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک میں ضلع کونسل کی مخصوص 19نشستوں پر براہِ راست انتخاب ہوا جبکہ 4نشستوں پر امیدواران کو پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا تھا۔

خواتین کی 15نشستوں پر انتخاب ہوا جس میں 8نشستیں شیر کے حصہ میں آئیں، جیتنے والی خواتین میں توصیفہ گلناز، فریدہ بی بی اور نور جہاں نے 5,5جبکہ آمنہ بی بی، شاہین بی بی، عاصمہ بی بی، فرحت نثار ملک اور نذیر بی بی نے 4,4ووٹ لے کر میدان مارا جبکہ مسلم لیگ (ق) کی ایمان طاہر، ریشم جان، صبیحہ نازلی اور نورجہاں اکرم نے 5,5جبکہ فوزیہ نے 4ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، تحریکِ انصاف کی رفعت شاہین نے 6ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائیں، آخری نشست کے لیے تحریکِ انصاف کی بی بی فرزانہ اور مسلم لیگ (ن) کی صفیہ بیگم نے 3,3ووٹ حاصل کیے جن کے مابین ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا، ٹیکنو کریٹ کی 1نشست پر دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ملک سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے 34کے مقابلے میں 37ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا، مزدور کسان نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ملک انصار احمد20 اور آصف علی خان 19ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے ملک حمید اکبر خان نے 19ووٹوں کے ساتھ پارٹی کے لیے اکلوتی نشست حاصل کی، پروفیسرملک توقیر نے پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دیے۔

(جاری ہے)

71 ووٹروں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :