دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے فوجی جوان قوم کے ہیروہیں‘چیئرمین پاکستان سنی اتحاد کونسل

بھارت کے خلاف دفاعی نہیں جارحانہ پالیسی اپنائی جائے، پوری قوم مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے

منگل 15 نومبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے فوجی جوان قوم کے ہیروہیں،بھارت کے خلاف دفاعی نہیں جارحانہ پالیسی اپنائی جائے، پوری قوم مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے، ترک صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ کنٹرول لائن پر 7فوجیوں کی شہادت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے امریکی زوال شروع ہو گیا ہے۔ شریف خاندان قانون کے شکنجے میں ضرور آئے گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ شریف خاندان کی بادشاہت کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ امریکہ کا گوربا چوف ثابت ہوگا۔ بھارت پاکستان دشمنی میں پاگل ہوچکا ہے اور مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دو قومی نظریہ کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ اسفند یار ولی اور اچکزئی حکومت کی گود میں بیٹھ کر ملک دشمنی کی باتیں کرتے ہیں۔ اس وقت ملک کو اندرونی طور پر قومی یکجہتی اور بیرونی سطح پر مئوثر سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ لیکن مستقل وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی سفارت کاری کمزور ہے۔ 2016نواز شریف کے اقتدار کا آخری سال ہے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :