اضلاع کی 444 سکیمو ں پر70 ہزار ملین روپے لاگت آئے گی،کمشنر

منگل 15 نومبر 2016 20:03

گوجرانوالہ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر صوبائی شاہرات‘ صو بائی تعمیرات ‘ واسا‘ جی ڈی اے ‘ فزیکل پلاننگ کی 444 سکیمو ں پر70 ہزار ملین روپے لاگت آئے گی ان میں سے اب تک32785 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہو ئے تمام صو بائی اور ضلعی محکموں کی کارکردگی میں بھی اضافہ کیا جا چکا ہے تا کہ عوام کے ہر طبقہ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں زیر تربیت سو ل افسران کے وفد کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتائی۔ کمشنر نے بتایاکہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کا پہلا فیز مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ دوسرے فیز کے لئے آئندہ 3 سالوں کے دوران ڈیڑھ ارب روپے لاگت سے سڑک تعمیر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے بتایاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی 2016-17 کے دوران ڈویژن بھر کی ہائی ویز کی 56 سکیموں پر38902 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے اس پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کی184 سکیموں کی تکمیل پر19823 ملین روپے سے مکمل کی جائیں گی ۔

ڈویژن بھر کے سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے لئی1064 سکیمیں شروع کی گئی ہیں جہاں پر870 ملین روپے لاگت آئے گی۔ کمشنر نے وفد کو گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ‘ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ‘ واسا‘‘ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ آرٹس کونسل ‘ چیمبر آف کامرس‘ چائلڈ پروٹیکشن بیورو‘‘ کیٹل مارکیٹ اور مینجمنٹ کمپنی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ کمشنر نے وفد کو وزیر اعظم پاکستان کے ترقیاتی پروگرام کے خد و خال اور مختلف منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ۔ بعد ازاں وفد کے ممبرز نے کمشنر سے مختلف سوالات بھی کئے۔