کلام اقبال ترنم سے پڑھنے کا ڈویژنل مقابلہ، مرے کالج سیالکوٹ کے طلبا ء کی عمدہ کارکردگی

منگل 15 نومبر 2016 20:03

گوجرانوالہ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)کلام اقبال ترنم سے پڑھنے کا ڈویژنل مقابلہ گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے منعقد کروایا جس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے جیتنے والے طلبا و طالبات کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے آغاز میں بچوں نے ٹیبلو کے ذریعے بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ مرے کالج سیالکوٹ کے طلبا ء مقابلے کے شرکا ء نے نہایت احسن انداز میں کلام اقبال پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

مقابلے میںگورنمنٹ کالج برائے خواتین شکرگڑھ کی طالبہ تبسم شہزادی نے پہلی،گورنمنٹ کالج برائے خواتین حاجی پورہ سیالکوٹ کی طالبہء طیبہ بشیرنے دوسری اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائیٹ ٹائون گوجرانوالہ کی طالبہ صباء نور نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی جبکہ نارووال سے تعلق رکھنے والے طالبعلم جمیل اختر اور مرے کالج سیالکوٹ کے توقیر عباس کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔