جہانگیر بدر (مرحوم) کی رسم قل انکی رہائشگاہ پر ادا کی گئی ، اہل خانہ، عزیز و اقارب ، پارٹی رہنمائوں سمیت دیگر کی شرکت
مولانا طارق جمیل نے مرحوم کے درجات کی بلندی ،روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی ، تعزیت کیلئے آنیوالوں کا بھی تانتا بندھا رہا آصفہ بھٹو ،مولانا بخش چانڈیو ،رضا ربانی ،لطیف کھوسہ ، شوکت بسرا ، نوید چوہدری ، بیرسٹر عامر حسن ، چوہدری محمد سرور ، اداکارہ میرا ، ڈریس ڈیزائنر بی جی سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات کی آمد ، فاتحہ خوانی
منگل 15 نومبر 2016 20:11
(جاری ہے)
گزشتہ روز جہانگیر بدر (مرحوم) کی رسم قل ان کی رہائشگاہ علی ٹائون میں ادا کی گئی جس میں ان کے اہل خانہ ، عزیز و اقارب اور پارٹی رہنمائوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی ۔ علاوہ ازیں جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ بھی دن بھر جاری رہا ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری جہانگیر بدر کی رہائشگاہ پہنچیں ، مشیر اطلاعات سندھ مولانا بخش چانڈیو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ دونوں رہنمائوں نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا اثاثہ اور شہید بینظیر بھٹو کے قابل اعتماد ساتھی تھے، انہوں نے پیپلزپارٹی کیلئے ناقابل فراموش کام کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خواہش ہے کہ جہانگیر بدر کے بچے اور ہم مل کر کام کریں۔ مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی بھی ان کی رہائشگاہ علی ٹائون پہنچے اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ رضا ربانی کھر نے کہا کہ جہانگیر بدر نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا ، ان کی سیاست ہمیشہ آمریت کے خلاف رہی اور وہ آمریت کے خلاف ایک مضبوط آواز تھے۔ ان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ ، شوکت بسرا ، نوید چوہدری ، بیرسٹر عامر حسن ، تحریک انصاف کے رہنما و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، اداکارہ میرا ، ڈریس ڈیزائنر بی جی سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ دیگر اہم شخصیات بھی جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچیں اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ دن بھر اہم شخصیات کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.