Live Updates

جاتی عمرہ سے قطر تک کی کہانی میں زمین آسمان کا تضاد ہے،مزید حقائق بے نقاب ہونگے ‘عبدالعلیم خان

اب تو ایک ایس ایچ او بھی حقیقت سامنے لا سکتا ہے،پاناما لیکس میں حکمرانوں کی اصلیت ظاہر کر دی ‘صدر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب

منگل 15 نومبر 2016 20:11

جاتی عمرہ سے قطر تک کی کہانی میں زمین آسمان کا تضاد ہے،مزید حقائق بے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جاتی عمرہ سے شروع ہو کر قطر تک پہنچنے والی کرپشن کہانی میں زمین آسمان کا تضا د ہے ایک سچ چھپانے کیلئے سو جھوٹ بولنے کی روائیت درست ثابت ہو رہی ہے آنے والے دنوں میں مزید حقائق بے نقاب ہوں گے،عبدالعلیم خان نے کہاکہ قوم یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ قومی اسمبلی میں بحیثیت وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وضاحتی خطاب کرتے ہوئے کسی عربی شہزادے کا ذکر تک نہیں کیا اسی طرح میاں صاحب اور ان کی فیملی کے ادا کردہ ٹیکسوں کے اعداد و شمار اور عالیشان طرز زندگی بھی اتنی بڑی بزنس ایمپائر سے مطابقت نہیں رکھتے عبدالعلیم خان نے کہا کہ قطر کے شہزادے کی انٹری کے بعد عجب کرپشن کی غضب کہانی کو" طوطا کہانی" بنا دیا گیا ہے جس میں نواز شریف ، ان کے بچوں اور ترجمانوں میں سے کسی کا بیان بھی ایک دوسرے سے نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ اب تو تھانہ گوالمنڈی کا ایک ایس ایچ او بھی حقیقت سامنے لا سکتا ہے اب یہ بھی سوالیہ نشان ہے کہ قطر کی کہانی میں شامل شہزادے کا ایل این جی کے ٹھیکے میں کیا کردا ر ہے اور اس سارے معاملے میں سیف الرحمان کہاں تک ملوث ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ قطر کہانی کے پیچھے مزید کرداروں کو بھی بے نقاب ہونا ہو گا ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ نواز لیگ نے عام انتخابات کی طرح بلدیاتی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں بھی دھونس ،دھاندلی اور بدمعاشی کی روائیت کو برقرار رکھا ہے حکمرانوں کو من پسند نتائج حاصل کرنے کی لت لگ چکی ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے جب بھی صا ف اور شفاف انتخابات منعقد ہوئے انشاء اللہ جیت تحریک انصاف کی ہو گی اور عوام عمران خان کی قیادت میں اپنے غیر متزلزل اعتما د کا اظہار کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات