ترک صدر پاکستانی قوم کے مہمان ہیں ان کو خوش آمدید کہیں گے‘طاہر محمود اشرفی

تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہئے‘چیئرمین پاکستان علماء کونسل

منگل 15 نومبر 2016 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پاک ترک تعلقات دوقوموں کے تعلقات ہیں ،ترک صدر پاکستانی قوم کے مہمان ہیں ان کو خوش آمدید کہیں گے، تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو اپنے اختلافات کانشانہ دوست ممالک کو نہیں بنانا چاہئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سی پیک پر چین اور اب ترک صدر کی پاکستان آمد پر ترکی کے حوالے سے بعض سیاسی جماعتوں اور قائدین کے خیالات قومی مفاد کے برعکس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو عمران خان کو مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں لانے کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ دوست ممالک کے معاملات پر اس طرح کی صورتحال پیدا ہو۔ یہ صورتحال کسی بھی طور پر پاکستانی قوم اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :