جماعت اسلامی لاہور کے رہنمائوں کا پیپلزپارٹی کے رہنماء جہانگیر بدرکی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 15 نومبر 2016 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ سلمان بٹ ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ،ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری ، انجینئر خالد عثمان ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، رہنماء جماعت اسلامی خلیق احمد بٹ ، ڈاکٹر اشفاق مہر ودیگر رہنمائوں کاپیپلز پارٹی کے رہنماء جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہارکیا اور مرحوم کے لیے مغفرت و درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :