گوادر پورٹ کے باقاعدہ افتتاح کے بعد پاک بحریہ کے جہازوں کی زیر حفاظت بندرگاہ سے کارگو شپمنٹ کا آغاز ہوگیا
منگل 15 نومبر 2016 20:34
(جاری ہے)
چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) جس میں گوادر پورٹ مرکزی اہمیت کی حامل ہے، ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان اور چین کے مابین دیرپا دفاعی اور تجارتی اشتراک کی واضح علامت ہے۔
درپیش چیلنجز کا مکمل ادراک رکھتے ہوئے، پاک بحریہ اس منصوبے کے بحری معاملات یعنی گوادر پورٹ اور اس کے درمیان سمندری راستوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ راہداری منصوبے اور گوادر پورٹ پراجیکٹ کی کامیابی کا دارو مدار بحر ہند بالخصوص بحیرئہ عرب میں محفوظ تر بحری ماحول پر ہے۔ گوادر پورٹ کے آغاز کے ساتھ پاکستانی بندرگاہوں کے درمیان بحری جہازوں کی آمد ورفت کئی گنا بڑھنے کی توقع ہے۔ لہذا راہداری منصوبے کی مکمل کامیابی کے لیے زمینی راستوں کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ بحری راستوںکی سیکیورٹی بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے‘حالیہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان نیوی نے ہمہ جہتی طریقہ کار اپنایا ہے جس میں گوادر پورٹ کی سیکیورٹی، حفاظتی گشت اور مشقیں، بحری معاملات کا شعور اجاگر کرنے اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس ضمن میں پاک بحریہ پوری طرح پر عزم ہے اور پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) میں بحری تجارتی قافلوں کی آزادانہ نقل و حمل کے لیے محفوظ تر بحری ماحول کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.