بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈ ز میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنا یا جائے

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد کی بات چیت

منگل 15 نومبر 2016 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمدنے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈ ز میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنا یا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ زون میں پارک کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مذید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تا کہ نوجوان ،بچوں بوڑھوں اور خواتین کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو مذید سنورا جاسکتا ہے انہوں نے پارکس و پلے گراؤنڈ ز میں خصوصا شام کے اوقات میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے اوران مقامات پر عملہ کی ڈیوٹی شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی اس موقع پربلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گرائونڈز کی تعمیر ومرمت اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چاروںزونو ں کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شب وروز جد وجہد میں مصروف عمل ہیں ،جبکہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام بھی تسلسل سے جاری ہے۔