پشاور پولیس نے ڈکیت ،راہزن گروہ کی2 ارکان کو گرفتار کرلیا،مال مسرقہ اور اسلحہ بر آمد

منگل 15 نومبر 2016 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ڈکیت ،راہزن وچور گروہ کے دو ارکان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے مسروقہ نقد رقم ،سونا ،قیمتی گھڑیاں ,موبائل فونزو دیگر سامان اور واردات میں استعمال ہو نے والا اسلحہ بھی بر آمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹائون سیف اللہ اورکزئی نے ایس ایچ او ٹائون محمد آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس کیدوران صحافیوں کو بتایا کہ اعجاز ولد ریا ض نے 6 نومبر کو تھا نہ ٹا ئو ن میں رپورٹ درج کر واتے ہوئے پولیس کو بتا یا کہ میرا چچا اور داداکسی کام کی غر ض سے فیملی کے ساتھ اسلام آباد گئے ہوئے تھے گھر میںاور فیملی کے افراد مو جو د تھے کہ اس دوران رات کے وقت میرے گھر میں 3 نقاب پوش چو ر داخل ہوئے اور مجھ پر اور گھر میں مو جو د عورتوں اور دیگر افراد پر اسلحہ تان کر ہم سے زبردستی موبائل لیا اور ساتھ ہی ہم سب کو ایک کمرے میں بند کر کے عورتوں سے بزور جیولری اور کمروں کی تلاشی لینے پر20تولے سونا، 8عدد موبائیل SUMSUNG+IPHONE ، نقد رقم6لاکھ 40ہزارایک عدد 9mmپستول بمعہ لائسنس کاپی،6عدد پر فیوم سپرے ،ایک بندوق 22بور ،3عدد قیمتی گھڑیاں اورایک عدد دوربین لیکر فرار ہو گئے تھے چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان نے واقعہ کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی کینٹ عمران ملک کی زیر قیادت ڈی ایس پی ٹا ئون سیف اللہ خان ،ایس ایچ او ٹا ئون محمد آصف بمعہ دیگر تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت کر کے چور راہزن وڈکیت گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے گروہ کے دو ارکان (1) نعمت خان ولد اولس خان سکنہ پائوکہ (2)محمد ولد سیف اللہ سکنہ ہنگوحال یونیورسٹی ٹائون کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم 3لاکھ 44ہزار520روپے ، تین عدد گھڑیاں،آرٹیفیشل جیولری اور9 تولے سونا ،6عدد موبائل بمعہ ایک عدد TABLET ،3عدد پرفیوم سپرے اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ دوعدد پستول برآمد کرلیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :