چینی بحری بیڑاپاک چین مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گیا
منگل 15 نومبر 2016 20:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چینی بحری بیڑا پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گیا،بحری بیڑا چین اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لے گا۔ منگل کوچائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی بحریہ کے جہاز رانی کے چوبیسویں حفاظتی بیڑے میں شریک ھان تان نامی جنگی جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے ۔ چین کا بحری بیڑا چین اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لے گا۔
کراچی میں چین کے قونصل خانے اور دفاعی اتاشی کے دفتر سے وابستہ اہلکاروں ، چینی صنعتی و کاروباری اداروں اور چینی نڑاد باشندوں سمیت پاکستانی بحریہ کے متعلقہ اہلکاروں نے بندرگاہ پر چینی بیڑے کا خیرمقدم کیا۔اطلاعات کے مطابق دو مراحل پر مشتمل مذکورہ مشترکہ فوجی مشق پندرہ سے اکیس تاریخ تک کراچی کے آس پاس سمندری علاقے میں منعقد ہوگی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.