روہنگیائی مسلمانوں پر بڑہتے ہوئے مظالم اوراب گھروں پرحملے و نذرآتش کرنے والے واقعات کا نوٹس لیا جائے

جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتوکا بیان

منگل 15 نومبر 2016 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں پر بڑہتے ہوئے مظالم اوراب مسلمانوں کے گھروں کو نذرآتش مقامی فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مسلمان بستیوں پر حملے کرکے کئے افراد کو شہید کرنے والے واقعات کی سخت مذمت اوراسے حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی وعالمی ضمیر کے منہ طمانچہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ میانمار،فلسطین سے لیکر کشمیرتک مسلمانوں کے لیئے زمین تنگ کی جارہی ہے،کشمیرمیں پیلٹ گن کا استعمال کرکے بچوں وبوڑھوں کو اپاہج جبکہ میانمارمیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے حملے کرکے ان کی زندگی تنگ کی جارہی ہے،حقوق انسانی اورعالمی ضمیر کو مانمار میں مسلمانوں پرہونے والے مظالم کا سختی سے نوٹس اوراس طرح کے انسانیت سوزواقعات کے سدباب کے لیئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :