لاہور ہائیکورٹ،فی کالونی میں ایف بلاک کی295 ممبران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج

منگل 15 نومبر 2016 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے صحافی کالونی میں ایف بلاک کی295 ممبران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے لاہور پریس کلب کے ممبر صلاح الدین اولکھ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف انعم زہرہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فائونڈیشن پریس کلب کی295ممبروں کو پلاٹ الاٹ کرنے جا رہا ہے، ان295 ممبران کی پریس کلب کی ممبر شپ2007 میں ہوئی جبکہ درخواست گزار بھی2007 میں پریس کلب کا ممبر بنا تاہم بعد میں درخواست گزار کی ممبرشپ سکروٹنی کے بعد منسوخ کر دی گئی، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو پلاٹ الاٹ نہیں کیا جا رہا لہذا صحافی کالونی ایف بلاک کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا تمام عمل غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ممبرشپ پریس کلب کا معاملہ ہے، درخواست گزار کو پریس کلب سے ہی رجوع کرنا چاہیے، عدالت نے ایف بلاک کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

(بخت گیر)