لاہور ہائیکورٹ ، توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے دو ہفتوں میں جواب طلب

منگل 15 نومبر 2016 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد وحید نے گوجرانوالہ کی یونین کونسل بیالیس سے ا?فتاب ورک کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ یونین کونسل بیالیس سے بطور چیئرمین منتخب ہوئے لیکن ٹربیونل نے ن لیگ کے امیدوار کو بعد ازاں کامیاب قرار دیدیا، ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی اور عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ اس درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے تاہم عدالتی حکم پر عملدرا?مد نہیں کیا جا رہا جس پرعدالت نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

(بخت گیر)