سانگھڑ ، د س سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

منگل 15 نومبر 2016 21:07

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) سانگھڑ میں دہشت کی علامت د س سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ڈاکوعبدالحق شر پولیس مقابلے میں ہلاک،ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک کلاشنکوف آٹھ گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد،عمر کوٹ سانگھڑ اور میر پور خاص اضلاع کے مختلف تھانہ جات کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

سانگھڑ سے چند کلومیٹر دور سیم نالہ سولہ جمڑاو کے قریب نائٹ گشت پر مامور کھدرڑو پولیس کے ایس ایچ او اشرف زرداری اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت پر مامور تھے کہ اچانک ڈاکوؤں سے سامنا ہوگیا دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا میں ایک ڈاکو ھلاک ہوگی، ڈاکو کے قبضے سے ایک کلاشنکوف گولیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ڈاکو کی شناخت عبدالحق عرف گھوڑو شر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ڈاکو گھوڑو شر کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوے فرار ہوگیا ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو سے رابطہ کیا جس پر انھوں کا کہنا تھا کہ ڈاکو گھوڑو شر ایک درجن سے ذائد سنگین وارداتوں میں عمرکوٹ میرپورخاص اورسانگھڑ کے اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا مزید تفتیش جاری ہے۔

#

متعلقہ عنوان :