میٹروپولٹین کارپوریشن لاہورکی مخصوص نشستوں پر انتخابات کی ووٹنگ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے ختم

منگل 15 نومبر 2016 21:07

میٹروپولٹین کارپوریشن لاہورکی مخصوص نشستوں پر انتخابات کی ووٹنگ مقررہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) میٹروپولٹین کارپوریشن لاہورکی مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے ختم کردی گئی۔

(جاری ہے)

رابطہ کرنے پر ن لیگی قیادت نے بتایا کہ کیونکہ دو ووٹرز ملک سے باہر ہیں جبکہ باقی تمام ووٹروں نے اپنے ووٹ کاسٹ کردئیے اس لیے وقت سے قبل پولنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا واضح رہے کہ ان انتخابات میں مجموعی ووٹوں کی تعداد274تھی جن میں سے سہ پہر تین بجے تک272ووٹ کاسٹ کیے جاچکے تھے ووٹنگ کا عمل جاری رہنے کا مقررہ وقت شام4بجے تھا۔(اے ملک)