لاہور،مراد فٹبال کلب کی سمن آباد کلب کے خلاف شاندار فتح

منگل 15 نومبر 2016 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) مراد فٹبال کلب کی سمن آباد کلب کے خلاف شاندار فتح۔مراد فٹبال کلب نے سمن آباد فٹبال کلب کو 0 کے مقابلے میں5 گول سے ہرا دیا۔ گزشتہ روز آر۔

(جاری ہے)

اے بازار فٹبال گرائونڈ میں عبدلکریم میموریل لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گے میچ میں مراد فٹبال کلب نے سمن آباد کو صفر کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست سے دوچار کیا آر۔اے بازار فٹبال گرائونڈ میں اس میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد ماجود تھی مراد فٹبال کلب کی طرف خوبصورت کھیل کا مظاہرہ پیش کیا جس کی شایقین نے دل کھول کر تعریف کی۔ مراد کلب کی طرف سے خاض بات شاہد کے 3 گولز تھے جبکہ ایک ایک گول رافع اللہ اور نعمان نے کیا۔

متعلقہ عنوان :