میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ڈیپو ٹیشن پر تعینات فنانس ڈائریکٹر کے موج مزے

میڈیکل کمپلیکس اور ڈاسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ کے ایک ہزار سے زائد مسیحائوں ملازمین یکم کی بجائے ایک ہفتے دیر سے ملنے کے باعث ملازمین رل گئے ذاتی اکائونٹ کی بجائے فنانس ڈائریکٹر نے تنخواہوں کی رقم سرکاری بینک کی بجائے نجی بینک میں منافع کے چکر کے لئے رکھ دی دو پرسنٹ منافع کی مد میں ڈائریکٹر شہزاد 29لاکھ ماہانہ کمانے لگا،ملازمین کا کرپشن میں ملوث ڈائریکٹر شہزاد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

منگل 15 نومبر 2016 21:18

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ڈیپو ٹیشن پر تعینات فنانس ڈائریکٹر کے موج مزے ۔ میڈیکل کمپلیکس اور ڈاسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ کے ایک ہزار سے زائد مسیحائوں ملازمین کومہینے کی یکم تاریخ کے بجائے ایک ہفتے دیر سے ملنے کے باعث ملازمین رل گئے۔ ذاتی اکائونٹ کی بجائے فنانس ڈائریکٹر نے تنخواہوں کی رقم سرکاری بینک کی بجائے نجی بینک میں منافع کے چکر کے لئے رکھ دی ۔

(جاری ہے)

دو پرسنٹ منافع کی مد میں ڈائریکٹر شہزاد 29لاکھ ماہانہ کمانے لگا وزیر اعلیٰ کے حلقے نوشہرہ کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں ایک کرپشن میں ملوث ڈائریکٹر شہزاد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس میں ڈیپو ٹیشن پر تعینات ڈائریکٹر فنانس شہزاد نے کرپشن کی نئی راہیں کھول دی ہیں میدیکل کمپلیکس ہسپتال کے کئے اربوں کی ناکس طبعی آلات اور مشنینری میں لمبا مال کمانے کے بعد میڈیکل کمپلیکس کے فنانس ڈائریکٹر شہزاد نے مال کمانے کی نئی راہیں کھول دی ہیں میڈیکل کمپلیکس اور نوشہرہ ڈسٹرک ہسپتال کے ایک ہزار سے زائد ملازمین جن میں پروفیسرز سرجن ڈاکٹرز نرسز پیرا میڈیکل سٹاف درجہ چہارم ملازمین شامل ہیں نے شکایت کی ہیں کے ہمیں مہینے کی پہلی تاریخ کو تنخواہیں نہیں مل رہی اور ملازمین کی ذاتی بینک اکائو نٹ میں تنخواہیں نہیں بھیجی جا رہی جس کے باعث ملازمین کودیر سے ایک ہفتے بعد تنخواہیں مل رہی ہیں اور بینک کے بعد لمبی قطاروں میں ملازمین تنخواہیں لینے کے لئے کھڑے ہونے پر مجبور ہوتے ہیں اور دو پرسنٹ کمیشن کے لئے فنانس ڈائریکٹر شہزاد نے چکر چلا کر سرکاری بینک نیشنل بینک کے بجائے نجی بینک میں ملازمین کی تنخواہیں رکھ دی ہیں جس سے فنانس ڈائریکٹر کو دو پرسنٹ کمیشن سے ماہانہ 29لاکھ روپے منافع حاصل ہو رہا ہے جس سے چیف ایگزیکٹیو میڈیکل کمپلیکس اور بور ڈ آف گورنر کے کرتا دھرتا بھی مستفید ہو رہے ہیں این ایم سی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مسیحائوں ملازمین نے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک وزیر خزانہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیپو ٹیشن پر تعینات میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے فنانس ڈائریکٹر شہزاد کو فوری طور پر معطل کر کے انکے خلاف انکوائری کی جائے اور ملازمین کی تنخواہیں سرکاری بینک میں ملازمین کے ذاتی اکائونٹ کے ذریعے ادا کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :