انفرادی رویوں اور سوچ کی تبدیلی سے ہی پر امن ، بدعنوانی سے پاک مثالی معاشرے کی داغ بیل ڈالی جا سکتی ہے،ڈائریکٹر نیب بلوچستان عبدالحفیظ صدیقی

منگل 15 نومبر 2016 21:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) انفرادی رویوں اور سوچ کی تبدیلی سے ہی پر امن ، بدعنوانی سے پاک مثالی معاشرے کی داغ بیل ڈالی جا سکتی ہے۔ کرپشن کے تدارک کے لیے بنائے گئے اداروں کی موجودگی کے باوجود کرپشن میں بڑے پیمانے پر کمی نہ آنے کی بنیادی وجہ عوام کا ان اداروں کے ساتھ عدم تعاون ہے، جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز ربابہ حمید درانی اور ڈائریکٹر نیب بلوچستان عبدالحفیظ صدیقی کا تقریب سے خطاب جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز ربابہ حمید درانی اور ڈائریکٹر نیب بلوچستان عبدالحفیظ صدیقی نے خود احتسابی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا انفرادی رویوں اور سوچ کی تبدیلی سے ہی پر امن ، بدعنوانی سے پاک مثالی معاشرے کی داغ بیل ڈالی جا سکتی ہے۔

کرپشن کے تدارک کے لیے بنائے گئے اداروں کی موجودگی کے باوجود کرپشن میں بڑے پیمانے پر کمی نہ آنے کی بنیادی وجہ عوام کا ان اداروں کے ساتھ عدم تعاون ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے نیب بلوچستان کے زیر اہتمام ضلع کوئٹہ کے انٹر کالجز تقریری مقابلوں کی گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز ربابہ حمید درانی نے طلباء کے کرپشن کے خاتمے کے لیے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خود احتسابی کے عمل سے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی امید باندھی جا سکتی ہے انھوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں کرپشن سے اجتناب برتیں انھوں نے مزید کہا بغیر اجازت کسی کی معمولی چیز استعمال کرنے کو برا نہیں سمجھا جاتا حالانکہ یہ بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا اپنی ذمہ داریوں سے پہلوتہی کرنا دراصل کرپشن کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ ڈائریکٹر نیب بلوچستان عبدالحفیظ صدیقی نے طلباء و طالبات کے فن خطابت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تقریری مقابلوں کے شرکاء نے بدعنوانی کے خلاف بیزاری کا اظہار کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ بھی معاشرے میں امن ، خوشحالی اور دیانت داری کا دوام چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کرپشن کے تدارک کے لیے بنائے گئے اداروں کی موجودگی کے با وجود کرپشن میں واضح کمی نہ ہونے کی وجہ عوام الناس کی کرپشن کی روک تھام کے اداروں کے ساتھ عدم تعاون ہے۔ آج اگر ہر پڑھا لکھا ذمہ دار شہری بدعنوانی کے خلاف احتساب اداروں کا معاون بن جائے تو وہ دن دور نہیں کہ کرپشن کا خاتمہ ہو سکے گا۔ انھوں نے نیب قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ نئی نسل کے لیے شروع کی گئی قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم کی بدولت آئندہ چند سالوں میں کرپشن کا قلع قمع ہو جائے گا۔

قبل ازیں پرنسپل گرلز کالج سٹیلائیٹ ٹاؤن کوئٹہ مس نگہت اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کالجز عبدالواحد کاکٹر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر میں کامیاب طلبا طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :