نجی بینک فراڈ کیس،ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) نجی بینک فراڈ کیس،ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا،سینئر سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ نے فراڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم سعد خان کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم سعد خان نجی بینک میں بطور فنانشل کنسلٹنٹ کام کرنا تھا اور اپنے ایک جاننے والے کا اکاؤنٹ کھلوا کر جعلی طریقے سے چیک بک وصول کرکی24لاکھ سے زائد کی رقم نکلوالی،اکاؤنٹ ہولڈر نے نجی بینک انتظامیہ کو واقعہ سے آگاہ کیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بینک انتظامیہ نے اپنے ہی ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ملزم سعد خان کو ایف آئی اے بینکنگ سرکل کے سب انسپکٹر ندیم اختر،اعوان نے عدالت میں پیش کیا۔بعد ازاں فاضل جج نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :