بھارت کا جنگی جنوں خطے کے امن کو تباہ کرنے کی بہت بڑی سارش ہے،ق لیگ لاہور

بھارت کی کسی بھی جارجیت کا جواب پاک فوج کے پاس موجود ہے۔میاں کامران سیف بھارت کشیدگی پیدا کرکے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوششں کر رہا ہے ،جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

منگل 15 نومبر 2016 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے بھارت کا جنگی جنوں خطے کے امن کو تباہ کرنے کی بہت بڑی سارش ہے۔پاک فوج بھارت کی جارجت کا منہ توڑ جواب دیں گئی بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کچل نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے کہابھارت کی کسی بھی جارجیت کا جواب پاک فوج کے پاس موجود ہے۔

بھارت امن کی پالیسی کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے۔

(جاری ہے)

ایل او سی کشیدگی بڑھانے کا مقصد دینا کی نظریں کشمیر پر جاری مظالم سے نہانا ہے، انہو ں نے کہا کہ پاک فوج بھی بھارت کا منہ تور جواب دیتی رہے گی۔حکو مت کو چاہیے کہ بھارت سے اس معاملے پر دو توک بات کرے اور بھارت کے ساتھ رشتہ دیریاں اور تحفے تحائف دینا بند کرے اور اس معملے پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے تاکہ بھارتی فوج لاین ااف کنٹرول کے معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے اور بین اقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔ میاں کامران سیف پاکستان کی سلامتی کیلئے کسی دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ اس ایشو پر ہم سب ایک ہیں اور بھارت کے جارھانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں