بہاولپور، پنجاب حکومت نے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر صحافیوں کیلئے کالونیاں بنانے کی سمری کابینہ کو بھجوادی

منگل 15 نومبر 2016 21:25

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر صحافیوں کیلئے کالونیاں بنانے کی سمری کابینہ کو بھجوادی ہے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میںصوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر صحافیوں کیلئے کالونیاں تعمیر کریگی جس میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیساتھ صحافیوں کو انتہائی کم نرخوں اور آسان اقساط پر پلاٹ الاٹ کئے جائینگے جس کیلئے تمام صحافتی تنظیموں اور ڈویژنل پریس کلبوں سے رپورٹ طلب کی جائیگی اور اس کیلئے حکومت متعلقہ ڈویژنل کمشنر کو شہر کے قریب ترین صحافی کالونی کیلئے جگہ مختص کرنے کی ذمہ داری سونپے گی جہاں پر گیس‘ پانی‘ سیوریج اور دیگر سہولتیں یقینی بنائی جاسکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بہاولپور ڈویژن کا نام پنجاب بھر میں 9ڈویژنل ہیڈ کواٹرز میں صحافی کالونیاں کے قیام میں شامل نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :