بہاولپور،سپیشل جج انٹی کرپشن کا مطلوب ریکارڈ مقدمات کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی

منگل 15 نومبر 2016 21:25

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) سپیشل جج انٹی کرپشن چوہدری ہمایوں امتیاز گجر نے عدالت کو مطلوب ریکارڈ مقدمات کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت کے وقت مقدمہ نمبر45/12اور مقدمہ نمبر40/15کا ریکارڈ مکمل فائنڈنگ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن آفس لاہور سے حاصل کرکے کورٹ میں پیش کیا جائے عدالت نے دو مختلف مندرجہ بالا مقدمات میں نامزد ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران مقدمات کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا اسخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی عدم فراہمی کی وجہ سے عدالت کا وقت ضائع کیا جاتا ہے اور عدالتی امور میں رکاؤٹ پیدا کی جا رہی ہے بار بار ریکارڈ کی عدم فراہمی کی وجہ سے درخواست ضمانت کا فیصلہ التواء کا شکار ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ واٹر سپلائی سکیم ٹبہ بدر شیر اور سٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث سابق ٹی او آئی اینڈ ایس حال تعینات بطور ڈائریکٹر انجینئرنگ میٹر وبس پروجیکٹ ملتان نے سپیشل کورٹ انٹی کرپشن بہاولپور میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی ہوئی ہے ریکارڈ کی عدم فراہمی کی بناء پر کئی ماہ سے درخواست ضمانت کا فیصلہ التواء کا شکار ہے اسی طرح ٹی ایم اے سٹی انجینئرنگ برانچ کے ملک اسلم چنڑ ساب انجینئر ،سابق اے ٹی او آئی اینڈ ایس چوہدری محمد اقبال ،خالد محمود صابری وغیرہ نے بھی مقدمہ نمبر40/15میں گرفتاری کے خوف سے درخواست عبوری ضمانت دائر عدالت کی ہے مذکورہ مقدمہ کا ریکارڈ بھی ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب آفس میں موجود ہے عدالت میں فراہم نہیں کیا جارہا ۔

متعلقہ عنوان :