لاہور ،پاکستان ا ورکینیڈا کو معاشی و تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ شہبازشریف

کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کی منصوبوں میں رفتاراورمعیار کے نئے ریکارڈ بنانے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد

منگل 15 نومبر 2016 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے صدر سمیر ڈوسل (Mr.Samir Dossal)کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور صوبے کے عوام کیلئے شاندار پروگرامز پر تیزی سے عملدر آمد پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی ستائش کی۔ وفدنے منصوبوں میں رفتاراورمعیار کے نئے ریکارڈ بنانے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی غیر معمولی کارکردگی کااعتراف نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی کیا جاتا ہے۔پنجاب سپیڈکا اعزاز ملنا آپ کی اپنے کام سے لگن اورانتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورکینیڈا کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔

انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کو معاشی و تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔کاروباری شخصیات کے وفود کے تبادلوں سے تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ ملے گا۔فلاحی پروگراموں میں شفافیت کے ساتھ معیار اور رفتار پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔کینیڈا پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو کینیڈا کے دورے کی دعوت بھی دی

متعلقہ عنوان :