آئیسکو صارفین کیلئے دردسر بن گئی، اوور بلنگ کی شکایات کیلئے ڈسکو عملہ صارفین کو چکر لگوا نے لگا

منگل 15 نومبر 2016 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) اسلام الیکٹرک سپلائی کمپنی صارفین کیلئے دردسر بن گئی اوور بلنگ کی شکایات کیلئے ڈسکو میں کام کرنے والا عملہ صارفین کو کبھی ہیڈ آفس کے چکر لگواتے ہیں کبھی ایف ایٹ آفس ‘ آئی نائن اور کبھی آئی ٹین لیکن اس کے باوجود صارف کے مسئلے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی پہلے ہی کوئی قابل تعریف نہیں ہے اوردوسری جانب اوور بلنگ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے صارفین کو دفتر کے چکر لگوا کر خوار کیا جاتاہے اور صارفین کی بیشتر تعداد تھک ہار کر وہی اضافی بل جمع کرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ دفاتر میں کام کرنے والے اکثر اہلکار اپنی سیٹوں پر ہی موجود نہیں ہوتے اور اگر اہلکار سیٹوں پر براجمان بھی ہوں تو ان کا رویہ انتہائی ناقابل قبول ہوتا ہے اس حوالے سے آن لائن کو ایک صارف نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ میں گزشتہ تین ماہ سے گھر سے باہر تھا اور اس دوران بجلی کا میٹر خراب ہوگیا جب حکام نے میٹر تبدیل کیا تو میرا بجلی کابل بھی بھیجا اس نے میرا سر چکرا دیا اور ان مہینوں میں جن میں ہم گھر پر موجود نہ تھا کا ہزاروں یونٹس کاب ل بھیج دیا ہے اور اب انہیں یہ واپس بھی نہیں کررہے ہم غریب لوگ ہیں اور اتنے ہزاروں یونٹس کا بل ادا نہیں کر سکتے۔

(عابد شاہ/شاہد عباس)