جہانگیر بدر پارٹی کا عظیم سرمایہ ہی نہیں بلکہ سیاسی کارکنوں کے لیے ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھی:مخدوم احمد محمود

پیپلز پارٹی ثابت قدمی کی عظیم مثال قائم کرنے والے رہنماء اور حقیقی جیالے سے محروم ہو گئی ہے ، سابق گورنر پنجاب

منگل 15 نومبر 2016 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی کے سینئر رہنماء سابق سینٹیر ڈاکٹر ایم جہانگیر بدر کی وفات پر انتہائی رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے مشکل ترین وقت میں قیادت کے ساتھ ثابت قدمی کی عظیم مثال قائم کرنے والے رہنماء اور حقیقی جیالے سے محروم ہو گئی ہے۔

جن کی وفات کا غم تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت و کارکناں نے منایا اور انکے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر ایک حقیقی سیاسی کارکن، مخلص جمہوریت پسند اور بھٹو خاندان کے وفادار کی حیثیت سے پارٹی کا عظیم سرمایہ ہی نہیں بلکہ وہ سیاسی کارکنوں کے لیے ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے بہادری شجاعت اور اور جذبے سے متعدد سیاسی لڑائیاں لڑیں اور ملک میں آمرانہ نظام کے خلاف جمہوریت کی بحالی کے لیے سیاسی جدوجہد میں ہمیشہ آگے رہے یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ وہ اپنی مثال آپ تھے۔

انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء طویل عرصے تک پر نہیں کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ محروم جہانگیر بدر کو یہ اعزاز بھی حاصل رہے گا کہ انہوں نے بھٹوز کی تین نسلوں کے ساتھ سیاسی جدوجہد کرتے رہے جس کا دعویٰ پارٹی کے اندر صرف چند لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ انکی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے مرحوم جہانگیر بدر کی روح کے ایثال ثواب اور مغفرت کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ اور انکے اہل خانہ کو مشکل کی اس گھڑی میں یہ دلی صدمہ برادشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائیں۔ ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں

متعلقہ عنوان :