بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،محمد اعجاز نوری

منگل 15 نومبر 2016 21:52

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مودی کا خونی جنون بھارت کی تباہی کا سبب بنے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے ایک بیان میں کہی اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر فخر ہے اور پاکستانی فوج ہندوستانی جارحیت کا ہر اعتبار سے جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے حکومت فوری طور پر ہندوستان کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کیخلاف اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس میں موثر انداز میں آواز بلند کر ئے اُنہوں نے بھمبر میں بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوںکی قربانیوں کے نتیجہ میں مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھارتی جبر اور ظلم سے نجات ملے گی اور مقبوضہ کشمیر سے بھارتی ظلم و جبر اور تسلط کا سیاہ دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو جا ئے گا

متعلقہ عنوان :