سیالکوٹ ،ٹی ایم اے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی اور غفلت ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

گندگی اوربدبو سے علاقہ بھر میں تعفن پھیلنا شروع ،پلی کی حالت انتہائی خستہ، جانی و مالی نقصان کا خدشہ، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

منگل 15 نومبر 2016 21:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ٹی ایم اے سیالکوٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سیالکوٹ کی نااہلی اور غفلت سے کیپٹل رو ڈ لنک مہر روڈ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،گندگی اوربدبو کی وجہ سے علاقہ بھر میں تعفن پھیلنا شروع جبکہ پلی کی حالت انتہائی خستہ، جانی و مالی نقصان کا خدشتہ، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مبارک پورہ کے علاقہ کیپٹل روڈ لنک مہر روڈ ،محلہ دین پورہ کی گلیوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، جبکہ نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گندا پانی اکثر گلیاں میں کھڑا رہنا سے نمازیوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

جگہ جگہ گندگی اور گندا پانی کھڑا رہنے سے علاقہ میں مچھروں کی بھرمار ہے ،جبکہ ٹی ایم اے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی کرنے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

منتخب نمائندے اس کو اپنے علاقہ تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ جبکہ پلی کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار اہلیان علاقہ ،حاجی صداقت علی،بشارت علی،شیخ اقبال،بشیر احمد،عمرا ن جاوید،عامر خالد،زاہد محمود ،اسد علی، چاند، ثاقب ،محمد سلیم، پی ٹی آئی کے ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر میاں اعجا ز جاوید کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں کو با ر بار شکایت کرنے پرعلاقہ کا کوئی پرسان حال نہیں۔

الیکشن کے دوران تو عوامی نمائندے ووٹ لیتے وقت تو بڑے بڑے وعدے کرتے تھے لیکن منتخب ہونے کے بعد کوئی بھی منتخب نمائند اس علاقہ کو اپنے یونین کونسل میں شامل سے انکاری ہے۔ اہلیان علاقہ نے کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن(ر)محمد آصف ،ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل سے مطالبہ کیا ہے کہ کیپٹل روڈ لنک مہر روڈ کی پلی کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے اور علاقہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں اور نالیوں کی صفائی کا مناسب انتظام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :