کوئٹہ سے گوادرپوراصوبہ بلوچستان ریگستان کا منظر اورعوام صحت تعلیم سمیت بنیادی انسانی حقوق وسہولیات سے محروم ہیں ،جماعت اسلامی بلوچستان
حکمرانوں نے عوام کے مسائل کے حل کا کوئی پروگرام و منصوبہ پیش نہیں کیا ،بیان
منگل 15 نومبر 2016 21:54
(جاری ہے)
حکمرانوں نے عوام کے مسائل کے حل کا کوئی پروگرام و منصوبہ پیش نہیں کیا ۔ صوبائی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آج بھی بلوچستان کا عام آدمی کرپشن، غربت، مہنگائی، بھوک وبدحالی ،بیروزگاری،ذلت وناانصافی اور جہالت کا شکار ہے۔
بے دینی وبے راہ روی اور بے حیائی کو منظم طور پر پھیلایاجارہا ہے، نوجوانون کے سامنے مستقبل کی کوئی امید نہیں، ظلم کے نظام نے انسانوں سے خوشیاںچھین لی ہیں،دیہات ہوں یا شہر بدامنی اور بدحالی بلوچستان کے عوام کا مقدر بنی ہوئی ہے۔عام آدمی شدید گھٹن اور مایوسی کا شکار ہے اس کے سامنے ترقی کا کوئی راستہ نہیں ہے،گذرتے وقت کے ساتھ حکمرانوں کے اثاثے تو بڑھ رہے ہیں لیکن عوام کا مقدر محرومیوں کے ساتھ سسک کر جینا ہی رہ گیاہے۔اس ساری صورتحال میں جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو معاشرے میں انبیاء کرام کی دعوت کو لے کر کھڑی ہوئی ہے جو سیرت وکردار میں اصلاح کے بغیر تبدیلی کے نعرے کو کھوکھلا سمجھتی ہے جو عوام الناس میں سے ہے اور خالص دعوتی انداز میں تربیت واصلاح معاشرہ کے مراحل سے گزرتے ہوئے ایک حقیقی اور پائیدار تبدیلی کی بات کرتی ہے۔ ظلم، ناانصافی ،بد عنوانی ،خودغرضی کو رخصت کیے بغیرخوشحالی ممکن نہیں ۔آج عام آدمی کے لیے روزگار ،تعلیم ،صحت ،بہترین مستقبل اور عام آدمی کے بہتر معیار ِ زندگی کی منصوبہ بندی کیے بغیر صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جاسکتا ۔سی پیک بلوچستان کے لیے خوشحالی حاصل کر نے کا تاریخی ،انمول اور بہترین مو قع ہے مگر اس میں اگر اہلیان بلوچستان کیساتھ ناانصافی وزیادتی کی گئی تو سی پیک منصوبہ بھی نیاکالا باغ بنے گاسی پیک کا حقیقی روٹ قوم کو بتاکر پوری قوم کو اس منصوبے پر یکسو کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.