بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال نہ ہونے کے برابر ، اتنے بڑے سانحات کے باوجود عوام کو تحفظ نہ دینا حکومت کی نا اہلی ہے،بی این پی عوامی

منگل 15 نومبر 2016 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر ظفر زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال نہ ہونے کے برابر ہے اتنے بڑے سانحات کے باوجود عوام کو تحفظ نہ دینا حکومت کی نا اہلی ہے ماضی میں ہمارے حکومت پر تنقید کرنے والوں نے اب عوام کو کیوں تحفظ نہیں دیا یہ لوگ منتخب کر دہ نہیں بلکہ سلیکٹ کر دہ لوگ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کر تے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی نے بلوچ عوام کے حقوق اور تحفظ کیلئے جدوجہد کی ہے ماضی میں ہمارے حکومت نے جو ترقیاتی کام کئے ماضی میں ان کا مثال نہیں ملتا اور ہمارے حکومت پر تنقید کرنے والوں نے تو اب صوبے میں امن قائم کیا اور نہ ہی ترقیاتی عمل کو فروغ دیا ہے کیونکہ یہ عوام کے ووٹوں سے منتخب کردہ لوگ نہیں اگر منتخب کر دہ لوگ ہو تے تو آج بلوچستان میں سانحہ 8 اگست، سانحہ پی ٹی سی، سانحہ شاہ نورانی کے واقعات پیش نہیں آتے انہوں نے کہا ہے کہ آنیوالا دور بی این پی عوامی کا ہے اور اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی بلوچ عوام کی حقوق پر سود ا بازی نہیں کی اور نہ کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کی خدمت کر سکے اور صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :