سکھر،ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار جانحق

ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب

منگل 15 نومبر 2016 21:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء)ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار جانحق ، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے لی ، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حد لب مہران کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل CD/70کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارچالیس سالہ بنام شاہد علی ولد محمد اقبال سکنہ ڈھک روڈ جانبحق ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے لی ہے نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہے جابحق ہونے والے شخص کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ نجی مشروبات کمپنی میں مینجر تھا اور ریکوری کے لئے روڈ سے گذر رہا تھا کہ حادثہ رونما ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔