سکھر،پیپلز پارٹی کے سردار حاجی سائیں داد ملک کا جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان

منگل 15 نومبر 2016 21:54

سکھر،پیپلز پارٹی کے سردار حاجی سائیں داد ملک کا جمعیت علماء اسلام میں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سردار حاجی سائیں داد ملک نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز بچل شاہ میانی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سردار سائیں داد ملک نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب میں جے یو آئی کے رہنمائوں مولانا صالح اندھڑ ، قاری لیاقت علی مغل ، مولانا امان اللہ جمالی ، قاری عبدالمنان ، علامہ اقبال سومر و، مولانا امان اللہ سکھر وی ، خیر محمد سومرو و دیگر قائدن موجود تھے تقریب شمولیت سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد صالح اندھڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے بجائے انہیں محروم کر دیا ہے صحت ، تعلیم ، زراعت جیسے اہم شعبوں میں سندھ حکومت کی کارکردگی کہی نظر نہیں آتی پی پی نے سندھ کی عوام و کرپشن ، بے روزگاری کے سواء کچھ نہیں دیا سکھر کے رہنمائوں نے سکھر کو نساسک کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے نساسک نے شہر سکھر کو تباہ کر رکھا ہے سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے تنگ آچکی ہے اور اب سندھ کی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کر رہی ہے اب سندھ میں پی پی کی متبادل جماعت جے یو آئی بن چکی ہے آئندہ الیکشن میں جے یو آئی سندھ میں بڑی کامیابی حاصل کریگی اور انشاء اللہ 28نومبر کو سکھر میں منعقد تاریخی جلسے میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریگی ۔

متعلقہ عنوان :