سکھر، ٹریفک پولیس کی جانب سے انسداد تجاوازت آپریشن میں تیزی

مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن

منگل 15 نومبر 2016 21:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ٹریفک پولیس کی جانب سے انسداد تجاوازت آپریشن میں تیزی آگئی ہے منگل کے روز انٹی انکروچمنٹ فورس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے انکروچمنٹ سارجنٹ مشتا ق شاہ کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا اور دکانوں کے باہر موجود سامان اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ آپریشن کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے نو پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوئے مار کر ان کے ٹائروں سے ہوا بھی نکالی اور متعد گاڑیوں کو چالان بھی کیا شہر میں انٹی انکروچمنٹ فورس اور ٹریفک پولیس کی کاروائی کی اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوازات قائم کرنے والے دکانداروں میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے آپریشن سے قبل اپنی دکانوں کے باہر سے سامان ہٹوا دیاجبکہ ریڑھی بانوں ، پڑی مالکان نے اپنی ریڑھیاں اور پڑیاں محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا آپریشن کے بعد شہر کے مختلف علاقے کشادہ ہو گئے تاہم ٹریفک پولیس کے جانے کی کچھ دیر بعد ہی انکروچمنٹ اور تجاوازت دورباہ قائم ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :