تحصیل کونسل مردان نے 92کروڑ اورپچاس لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ متفقہ طورپر منظور کر لیا

منگل 15 نومبر 2016 21:58

مردان۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) تحصیل کونسل مردان نے سال2016-17کے لئے 92کروڑ اورپچاس لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ متفقہ طورپر منظور کر لیا۔کونسل کا اجلاس کنونیئر و نائب ناظم مشاق سیماب کی صدارت میں ہوا جس میں تحصیل ناظم محمد ایوب خان نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بجٹ کا کل تخمینہ92کروڑ پچاس لاکھ روپے لگایا گیا ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لئی38کروڑ 40لاکھ،ٹی ایم اے ملازمین کی سیلری ونان سیلری کے لئے 27کروڑ 22لاکھ روپے،ڈبلیو ایس ایس کے لئے 8کروڑ80لاکھ،بیو ٹیفیکیشن کے لئے ایک کروڑ76لاکھ جبکہ 17کروڑ60 لاکھ روپے صوابدیدی فنڈ کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ میں تمام کونسلوں کے لئے یکساں فنڈز رکھے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مردان میں واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن کمپنی نے کام شروع کر دیا ہے جس سے مردان میںصفائی کی صورتحال بہتر ہو جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اراکین کونسل ملک آیاز،ظاہر خان،ہارون خان،آیاز صافی ،الیاس طورو اور کلیم با چا نے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کر دی جس پر تحصیل ناظم نے کہا کہ ان کی تجاویز کو اہمیت دی جائیگی۔اجلاس میںمردان جنرل بس سٹینڈ کی حالت بہتر بنانے کے لئے تحصیل ناظم محمد ایوب خان کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں نائب ناظم مشتاق سیماب،اپوزیشن لیڈر ملک آیاز،ظاہر خان،کلیم باچا اور عالمگیر ایڈوکیٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :