سابق برطانوی وزیر اعظم نے اپنی ایک سال کی تنخواہ کے برابر پیسے ایک گھنٹے میں ہی کما لیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 نومبر 2016 20:24

سابق برطانوی وزیر اعظم نے اپنی ایک سال کی تنخواہ کے برابر  پیسے ایک ..

یورپی یونین سے انخلا کے فیصلے پر برطانوی وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا تھا مگر لگتا ہے کہ یہ استعفیٰ مالی طور پراُن کے لیےکافی سود مند رہا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ سابق برطانوی وزیر اعظم نے صرف ایک گھنٹے کی تقریر کے لیے 1لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ وصول کیےہیں۔ اگر ایک منٹ کا حساب لگایا جائے تو ڈیوڈ کیمروں کو تقریر کرنے پر 2ہزار پاؤنڈ فی منٹ کے حساب سے ادائیگی کی گئی۔


کہا جا رہا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے یہ تقریر نیویارک وال سٹریٹ فنانسرز کےسامنے کی تھی۔

(جاری ہے)

اس تقریر میں انہوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بارے میں بات کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق بلیک سٹون پراپرٹیز نے ڈیوڈ کیمرون کو 1 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کی ہے ۔ یاد رہے کہ ڈیوڈ کیمرون بطور برطانوی وزیر اعظم143,462 پاؤنڈ پورے سال میں کماتے تھے۔ ڈیوڈ کیمرون چند دنوں بعد امریکی ایکویٹی کمپنی بین کپیٹل میں بھی ایک تقریر کریں گے جہاں وہ اتنا ہی معاوضہ لیں گے۔
ڈیوڈ کیمرون پہلے وزیر اعظم نہیں جو تقریروں اور لیکچررز سے پیسے کما رہے ہیں۔ اس سے پہلے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر تقاریر اور لیکچرز سے 27 ملین پاؤنڈ کما چکے ہیں۔