آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم ہو گیا۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے مقصد کے حصول کے قریب ہیں۔ امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت پر قبائلی عوام کو سراہتے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاجنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 نومبر 2016 20:28

آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم ہو گیا۔ ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور یونس خان سپورٹس کمپلکس میران شاہ سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

سپورٹس کمپلکس کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے مقصد کے حصول کے قریب ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضرب عضب سے کئی کامیابیاں حاصل ہوئیں، آئندہ نسلوں کو محفوظ پاکستان دیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں آرمی چیف نے قبائلی عمائدین کے سکیورٹی فورسز سے تعاون کو سراہا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اپنی سر زمین سے دہشت گری کے مکمل خاتمے کے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ چکے ہیں ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی و شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران آپریشنز، ٹی ڈی پیز کی واپسی اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ٹی ڈی پیز کی واپسی کے عمل کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت دی کہ ٹی ڈی پیز کی واپسی 2016 کے اختتام کے طے شدہ وقت میں مکمل کی جائے۔

آرمی چیف نے بنوں، میران شاہ اور غلام خان روڈ کا افتتاح بھی کیا، 84 کلومیٹر طویل سڑک یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایف ڈبلیو او نے تعمیر کی، سڑک کے ذریعے نیا راستہ کھلنے سے بنوں اور افغانستان کا تجارتی راستہ چھ گھنٹے سے کم ہو کر ڈیڑھ گھنٹہ ہو گیا، نئی سڑک کی تعمیر کے ساتھ ہی 705 کلومیٹر طویل اسٹریٹجک سینٹرل ٹریڈ کوریڈور بھی مکمل ہوگیا جس کے ذریعے افغانستان اور سنٹرل ایشیا تک ہر طرح کی آمدورفت ممکن ہو گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے میران شاہ میں جدید ترین یونس خان اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا، شائقین سے بھرے اسٹیڈیم میں فاٹا الیون اور یونس خان الیون کا افتتاحی میچ کھیلا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جدید تعلیمی، کھیلوں کی سہولتوں کی فراہمی سے فاٹا کے نوجوانوں کی عالمی سطح پر اپنے آپ کو منوانے کی آرزو کی تکمیل ہو سکے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ نے جنوبی وزیرستان میں نئے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا اورچغملائی میں قائم اے پی ایس کے بچوں کےساتھ وقت گزارا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ اپنی سر زمین سے دہشت گری کے مکمل خاتمے کے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ چکے ہیں-آپریشنز میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں جب کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت پر قبائلی عوام کو سراہتے ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور حکومت قبائلی عوام سے ترقی و خوشحالی کے تمام وعدوں کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے۔

آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم ہو گیا۔ ..