Live Updates

بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر (ن)لیگ کا کلین سویپ ‘25 میں سے 23نشستیں جیت لیں

ایک نشست پر ٹائی کے ذریعے فیصلہ (آج)‘ایک نشست پر تحریک انصاف کامیاب

منگل 15 نومبر 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کرتے ہوئے 25 میں سے 23نشستیں جیت لیں ‘ایک نشست پر ٹائی کے ذریعے فیصلہ آج (بدھ ) کو ہو گا جبکہ ایک نشست تحریک انصاف نے جیت لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور میں خواتین کی 25 مخصوص نشستوں میں سے 24 مسلم لیگ ن نے جیت لیں جبکہ ایک نشست پر میچ ٹائی ہوگیا۔

ٹائی ہونے والی نشست پر 3 امیدواروں نے 8 ، 8 ووٹ حاصل کیے جس کے بعد اس نشست کا نتیجہ روک لیا گیا اور جیتنے والے امیدوار کا اعلان آج (بدھ) کیا جائے گا دوسری جانب اقلیتوں کی 10 نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہو گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات