راولپنڈی ، قمار بازوں کیخلاف کاروائی میں 3ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

منگل 15 نومبر 2016 22:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی میں 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھانہ پیرودھائی پولیس نے محمد ی چوک کے علاقہ میں انعام کا لالچ دیکر انعامی پرچیاں فروخت کرتے ہوئی03ملزمان عبدالوحید، محمد آصف اور عامر کو قابوکرکے ان کے قبضہ سی6680روپے اور02موبائل فون معہ آلات قما ر بازی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا