سپریم کورٹ کا مری سے ملحقہ علاقہ مانگا میں ماحولیاتی آلودگی پر مذکورہ وہاں ترقیاتی سرگرمیاں روکنے کاحکم

منگل 15 نومبر 2016 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے مری سے ملحقہ علاقہ مانگا میں قبضہ مافیاکی سرگرمیوں کے باعث بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کیخلاف دائر درخواست پر مذکورہ علاقہ میں ترقیاتی سرگرمیوں کوروکنے کاحکم جاری کرتے ہوئے مز ید سماعت کل جمعرات کی صبح تک ملتوی کردی ہے اورآئندہ سماعت پرسیکرٹری ماحولیات پنجاب ، صوبائی ڈی جی ماحولیات اورایڈووکیٹ جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ، منگل کوچیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے محمد عمران اوراسجد عباسی کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی یادرہے کہ سپریم کورٹ کے 14رکنیفل کورٹ نے مری اورمانگا سمیت اسی علاقے کو ماحولیاتی تخفظ کے پیش نظرنیشنل پارک ڈیکلئیرقراردیاتھا تاہم محمدعلی عدن نامی شخص نے وہاں ہائوسنگ سوسائٹی لانچ کرکے زمینوں کی خریدوفروخت شروع کردی ہے ، سماعت کے دوران درخواست گزارکے وکیل سرداراسلم نے عدالت کوایک استفسارپر بتایاکہ مانگاکاعلاقہ وہاں سے شروع ہوتاہے جہاں سے مری کاآغازہوتاہے یہاں دوڈیموں سملی ڈیم اورراول ڈیم کوپانی فراہم ہوتاہے تاہم وہاں آنے والاشفاف پانی نکاسی کے نالوں کے باعث آلودہ ہورہاہے دوسری جا نب ہائوسنگ سوسائٹی کے باعث شدید ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ کیاماحولیاتی ایجنسی نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا یاکوئی رپورٹ تیار نہیںکی ، توفاضل وکیل نے کہاکہ ڈی جی ماحولیات کی رپورٹ سے کچھ نہیں بنے گا،عدالت کوئی خودمختارکمیشن بناکررپورٹ طلب کرے جوعدالت کواصل حقائق سے عدالت کوآگاہ کرے گی ، جس پرچیف جسٹس نے ان سے کہاکہ ڈی جی ماحولیات پہلے عدالت کوصورتحال سے آگاہ کرے جس کے بعد کمیشن بنانے کافیصلہ کیاجائے گا،عدالت میں وہ دستاویزات بھی جمع کرائی جائیں جس سے پینے کے پانی آلودہ اورماحولیات کونقصان پہنچ رہا ہے ،بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری ماحولیات پنجاب ، صوبائی ڈی جی ماحولیات اورایڈووکیٹ جنرل کوآئندہ سماعت پرپیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :