مودی کے فیصلے نی95 سالہ ماں کو وہیل چیئر پر نوٹ تبدیل کرانے بینک بھیج دیا

منگل 15 نومبر 2016 22:10

نئی دہلی /گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 95 سالہ ضعیف والدہ کو 45 سو روپے تبدیل کروانے کے لیے وہیل چیئر پر بینک جانا پڑا۔ بھارتی وزیر اعظم کے پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی کے فیصلے سے سب ہی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 95 سالہ ضعیف والدہ بھی 45 سو روپے تبدیل کروانے کے لیے وہیل چیئر پر بینک پہنچ گئی جہاں پر عوام کی بڑی تعداد نوٹ تبدیل کروانے کے لیے بینکوں کے باہر جمع تھی ۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کرپشن کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے پانچ سو اور ہزار روپے مالیت کے نوٹوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد بینکوں کے باہر جمع ہے۔ ریاست گجرات میں نریندر مودی کی 95 سالہ والدہ کو وہیل چئیر پر بیٹھ کر بینک سے نوٹ تبدیل کروانے جانا پڑا۔ہیرابین مودی نے 45 سو روپے کے نوٹ تبدیل کروائے۔ بھارتی وزیر اعظم کی والدہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گجرات میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :