چین میں مختلف اداروں کے پانچ سینئر عہدیداران کے خلاف رشوت ستانی کے الزام میں تفتیش جاری

منگل 15 نومبر 2016 22:12

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین میں شنگھائی پولیس کالج کے نائب صدر سمیت پانچ افراد کو رشوت ستانی کے الزام میںتفتیش کا سامناہے،چینی سپریم پیپلز پرو کیوریٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی پولیس کالج کے نائب صدر ژینگ وان شنگ،جیانگ شی انرجی گروپ کے ڈپٹی پارٹی چیف ہو ژینگ شینگ ،فلڈ کنٹرول کے ادارے کے سربراہ چوآن جون،صوبہ شلتونگ کے ثقافتی ادارہ کے سابق سربراہ شی چی شو اور شلتونگ کے اشاعتی ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سابق رکن لیو چھیانگ رشوت ستانی اور بدعنوانی کے الزامات میں زیر تفتیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :