چارسدہ ، پولیس اور واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا ئون،59بجلی چور گرفتار ، 25لاکھ سے زائد واجبات وصول

عدم ادائیگی اور واپڈا سے تعاون نہ کرنے کے پاداش میں 40بجلی ٹرانسفارمروں سے بجلی منقطع کر دی گئی

منگل 15 نومبر 2016 22:14

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پولیس اور واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا ئون میں59بجلی چور گرفتار کر لیا گیا جبکہ 25لاکھ سے زائد واجبات کی ریکوری کر لی گئی ، عدم ادائیگی اور واپڈا سے تعاون نہ کرنے کے پاداش میں 40بجلی ٹرانسفارمروں سے بجلی منقطع کر دی گئی۔ ایس ایچ او واپڈا محمد فاضل خان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو واپڈا انوار الحق یوسفزئی ، ایکسین چارسدہ محمد عار ف ، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد اور ڈی ایس پی افتخار شاہ کی حصوصی ہدایت پر ایس ایچ او محمد فاضل نے پولیس اور واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 59بجلی چوروں کو گرفتار کرکے ان خلاف مقدمات درج کئے جبکہ بقایاجات کے مد میں 2520701روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔

ایس ایچ او واپڈا محمد فاضل کے مطابق بجلی چوروں اور بقایات جات کیلئے حصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور انشاء اللہ بجلی چوروں اور بقایا جات کے مد میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا سلسلہ جار ہیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ٹیوب ویلوں سمیت 40بجلی ٹرانسفارمروں کو بجلی کی مین لائن سے سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :