تعلیمی اداروں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ،کھیلوں کی سرگرمیوں نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان ضیاء الدین مروت کا تقریب سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 22:14

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان ضیاء الدین مروت نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھیلوں کی سرگرمیوں نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ان خیالات کا اطہار انہوں نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں ہائی اور ہائر سکینڈری کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے کے اختتام پر طلباء کھلاڑیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اس موقع پر مختلف سکولوں کے پرنسپلز ، محکمہ تعلیم کے افسران اور آواز ڈسٹرکٹ فورم کے صدر فیاض الاسلام بھی موجود تھے۔

تقریب سے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرزاہد محمد، اے ڈی او سپورٹس اجمل خان، فدا محمد خان، اعجاز باچہ اور ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری محمد طارق نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ بچوں کو چاہیے کہ ڈسپلن کا احترام اور انسانیت کی خدمت کریں۔ تو کامیابی آپ کے قدم چھومے گی اور اچھے کردار کی وجہ سے معاشرے میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کرے گی۔ دل و دماغ کو صاف رکھیںا ور جسمانی نشوؤنما اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے اور منفی سرگرمیوں سے اجتناب برتنا چاہیے۔ انہوں نے طلبائ پر زور دیتے وئے کہا کہ وہ اپنی پڑھائی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں کیونکہ ترقی یافتہ اقوام کی کامیابی پر منحصر ہے۔