پیرامیڈیکل سٹاف نے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی عدم منظوری کیخلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا

منگل 15 نومبر 2016 22:15

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پیرامیڈیکل درجہ چہارم ملازمین نے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی عدم منظوری کیخلاف 22نومبر کو جناح پارک میں جمع ہوکر صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا جب تک ملازمین کے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی منظوری نہیں دی جاتی اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ ، دیگر ملازمین نے بھی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل درجہ چہارم ملازمین کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے میں احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے صوبائی صدر بنی آمین ، صوبائی چیئرمین فیض علی شاہ ، ضلعی صدر پیرامیڈیکل درجہ چہارم اسلم خٹک ، مرکزی چیئرمین کوارڈنیشن میاں اسلم خٹک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باقی تمام ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الائونس منظور ہوچکے ہیں مگر صرف کلاس فور ملازمین کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ سرکاریا داروں میں کلاس فور ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر ان ملازمین نے ہڑتال کردی تو پورا صوبہ جام ہوجائیگا مقررین کا مزید کہنا تھا کہ 22نومبر کو پورے صوبے سے ملازمین جناح پارک میں جمع ہونگے جہاں سے اسمبلی تک پیدل مارچ اور بعدازاں دھرنا دیا جائیگا اور اس وقت تک دھرنا جاری رہیگا جب تک درجہ چہارم ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الائونس منظور نہیں کیا جاتا مقررین نے تمام شرکائ کو ہدایت دی کہ 22نومبر کو اپنے ساتھ خوراک اور بستر یں بھی ساتھ لائیں کیونکہ دھرنا طویل بھی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :