ْگوادر پورٹ سے سی پیک کا افتتاح وزیراعظم ‘آرمی چیف اور مولانا فضل رحمن کا تاریخ ساز کارنامہ ہے ‘اہم موقع پر پوری قوم عسکری قیادت کو مبارک باد پیش کرتی ہے‘جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کی بات چیت

منگل 15 نومبر 2016 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ سے سی پیک کا افتتاح وزیراعظم نوازشریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور قائد جمعیت مولانا فضل رحمن کا تاریخ ساز کارنامہ ہے اہم موقع پر پوری قوم عسکری قیادت کو نہ صرف مبارک باد پیش کرتی ہے،بلکہ ان کی خدمات سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،وہ سندھ کے تبلیغی اجتماع سے واپسی پر ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے تجارتی ،بحری جہاز کی روانگی پاکستان کی ارسر نو تعمیر وترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی،انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی اور ملک میں چلے جائیں،کیونکہ اسے لوگ وطن عزیز کے پاکیزہ چہرے پر بدنما داغ ہیں،انہوں نے کہا کہ دنیا پر یہ واضح ہوچکا ہے کہ گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز پاکستان کی3 بڑوں کی بے لوٹ خدمت اور اتفاق کا نتیجہ ہے،قاری محمد عثمان نے کہا کہ جو لوگ غیروں کی ایماء پر ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں وہ در اصل پاکستان کی دشمنی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے بیرون دنیا سامان روانگی سے ثابت ہوا ہے پاکستان جلد دنیا کا کاروباری مرکز بنے ،انہوں نے کہا کہ جو لوگ سی پیک کی مؒافت کررہے ہیں،وہ پاکستان کو غلامی کی زنجیر میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :