پنجاب پولیس اور صحبت پور پولیس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن ‘اغواء کاروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا

میا نوالی سے تعلق رکھنے والے اعوان برادری کے تین بچے بازیاب اور دو خواتین تاحال لاپتہ تین اغوا ء کار گرفتار خواتین کی بازیابی کیلئے پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری

منگل 15 نومبر 2016 22:15

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پنجاب پولیس اور صحبت پور پولیس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن اغواء کاروں کا گھیرا تنگ ، میا نوالی سے تعلق رکھنے والے اعوان برادری کے تین بچے بازیاب اور دو خواتین تاحال لاپتہ ، تین اغوا ء کار گرفتار خواتین کی بازیابی کے لیئے پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ۔ اطلاعات کے مطابق دو ماہ قبل پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے چکڑالا سے دو خواتین اور تین بچے مبینہ طور پر اغوا ہوئے تھے جن کو صحبت پور کے علاقے منور کھوسہ کے کے گوٹھ میں چھپایا گیا تھا ۔

پنجاب پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک ہی گھر کے پانچ افراد کو اغوا کرکے بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے علاقے منور خان کھوسہ میں چھپایا گیا ہے تو پنجاب پولیس نے تھانہ صحبت پور کی پولیس کی مدد سے ڈی پی او کے ہمراہ بھاری نفری کے ساتھ گوٹھ منور خان کھوسہ میں چھاپہ مارا اور تین بچوں بارہ سالہ شکیلا بنت محمد رشید قوم اعون ،سات سالہ نویداں بی بی بنت محمد اسلم قوم اعوان اور دس سالہ بچہ حارث ولد محمد اسلم کو ملزمان کے چنگل سے آزاد کرالیا ۔

(جاری ہے)

اور تین ملزمان طالب حسین ولد آزاد قوم لاشاری ،مور خان ولد طالب حسین لاشاری ،محمد اسلم ولد آزاد قوم لاشاری سکنہ گوٹھ منور خان کھوسہ سے گرفتار کرکے ان کو حولات میں بند کردیا ۔باخبر ذرائع کے مطابق کسی بااثر افراد کی مداخلت کی وجہ سے دونوں خواتین کی بازیابی نہیں ہوسکی ہے اور بااثر افراد بازیابی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور ورثاء کو راضی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔دونوں خواتین تاحال بازیاب نہیں کی گئیں جن کی بازیابی کے لیے پولیس کے مطابق صحبت پور پولیس اور پنجاب پولیس مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور آج شام تک دونوں خواتین بھی بازیاب کرالی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :