بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘حوصلے بلند ہیں ‘مادر وطن کے دفاع کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے

سابق صوبائی وزیر خوراک و رکن اسمبلی بلوچستان میر اظہار خان کھوسہ کا بیان

منگل 15 نومبر 2016 22:15

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سابق صوبائی وزیر خوراک و رکن اسمبلی بلوچستان میر اظہار خان کھوسہ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اپنے مادر وطن کے دفاع کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ہمارے حوصلے بلند ہیں ، مودی سرکار کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے سات فوجی جوان شہید ہوئے ہیں فوجی جوان کی شہادت پر فخر کرتے ہیں وہ ملک کی دفاع کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت خونی جنگ سے گزیر کریں اور بزدلانہ حرکتوں سے باز رہیں پاکستان ایک پر امن ملک ہے انہوں نے ہمیشہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات قائم کی ہے مگر بھارت نے ہر وقت پاکستان کنٹرول لائین پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں بھارت کے جانب سے شہری آبادیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ہم بھارت کے ایسے کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :