یونیورسٹی آف تربت گوادرکیمپس کااعلامیہ

منگل 15 نومبر 2016 22:18

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) یونیورسٹی آف تربت کے سب کیمپس گوادرمیں داخلہ لینے کی آخری تاریخ میں 30نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف تربت گوادرکیمپس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی سال 2017کے لئے گوادر کیمپس میں مختلف بی ایس پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30نومبر2016 تک توسیع کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شعبہ منیجمنٹ سائنسز میں بی بی اے چار سالہ پروگرام ، کمپیوٹر سائنس میں بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی چار سالہ پروگرام ، شعبہ کامرس میںبی کام دو سالہ پروگرام ، شعبہ ایجوکیشن میں اے ڈی ای دوسالہ پروگرام اور بی ایڈ (آ نرز) چارسالہ پروگرام کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کا سلسلہ 30نومبر2016 تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان 45 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کرنے والے امیدوارداخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔

نتائج کا انتظار کرنے والے امیدوار بھی ہوپ سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر داخلہ فارم جمع کر ا سکتے ہیں ۔ داخلہ فارم یونیورسٹی آف تربت مین کیمپس تربت اورایئرپورٹ روڈ نزد ڈھور میں واقع گوادر کیمپس کے دفتر کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر، سیدہاشمی بوائزڈگری کالج گوادر،جی ڈی اے کالج گوادر اور حبیب بنک لمیٹڈ گوادر برانچ سمیت آرسی ڈی کونسل گوادرسے وصول اور جمع کئے جاسکتے ہیں ، اخلہ فارم یونیورسٹی آف تربت کی ویب سائیٹwww.uot.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

دوردراز سے آنے والے طلباو طالبات کے لئے ہاسٹل او ر ٹرانسپو رٹ کی سہولت بھی موجودہے۔ گوادر کیمپس میں داخلہ لینے کے لئے امیدواروں کی سہولت کے پیش نطر ایئرپورٹ ڈھورچوک پر واقع گوادر کیمپس کے دفتر کے علاوہ آر سی ڈی کونسل گوادر میں بھی ایڈمیشن سیل قائم کردیا گیا ہے۔جہاں پر داخلہ فارم جاری اور وصول کئے جاسکتے ہیں کلاسز کا اغاز جنوری2017 سے ہوگا۔03212102335 / 03212314341مزید تفصیلات کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔